Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کاونسلنگ کی اہمیت ………….ام کلثوم

شیئر کریں:

بچوں کی تربیت میں والدین کا اھم کردار ھوتا ھے. پیدائشی طور پر بچے دنیاوی کاموں کو سر انجام دینے کیلیے مناسب طریقوں سے لاعلم ھوتے ھیں. والدین وہ راستہ دکھاتے ھیں جن کے زریعے بچہ اپنی خواھشات کو منتقی انجام تک مناسب طریقے سے پہنچاتا ھے.

کاونسلنگ لفظ مشاورت کیلیے استعمال ھوتا ھے.عموما ذھنی بیماری یا ذھنی دباو کا شکار لوگ اپنے لیے صحیح کو انتخاب کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھتے ھیں،جن کی وجہ سے انکی زندگی ہر زاویے سے پریشانیوں میں الجھ جاتی ھے. انہی پریشانیوں کو دور کرنے میں کاوںنسلرز کا اھم کردار ھوتا ھے. کاونسلنلگ سایکالوجسٹ کا یہ پیشہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصب ھے، جس میں لوگوں کو اپنی ذھنی صحت کا خیال اور جذباتی مسائل کو مثبت طریقے سے حل کرنے کا زریعہ بتاتے ھیں. کاونسلرز نہ صرف ذھنی صحت کو مد نظر رکھتے ھیں،بلکہ ان میں سے اکثر شادی اور خاندانی مسائل کے مشیر، بحالی کے مشیر، مادہ استعمال کے مشیر،تعلیمی اور کرئیر کے مشیر ھوتے ھیں.

اسلام میں مشاورت کی اتنی اھمیت ھے کہ ھمارے آقا خود اھم کاموں کیلیے استخارہ تعلیم فرماتے تھے کہ اھم کام کا ارادہ ھو تو اللہ سے مشورہ کیا جائے.

اکثر ھم بڑوں، بزرگوں کی باتوں کے اتنے پابند ھوجاتے ھیں کہ اپنے خواھشات کو دل میں دفنا کر انکے عمل پیرا ھو جاتے ھیں تا کہ معاشرے کی پابندیوں کا بھی خیال رکھا جائے اور بڑوں کا مان رکھا جائے. پر اسی دوران ھم اپنا آپ کھو جاتے ھیں. یہ مشاورت نھیں، بلکے حکم کی تعمیل ھوتی ھے. ھم انکی کئی دھائیوں کی تجربات کو مد نظر رکھتے ھوئے انکے اندازوں کی بھینٹ چڑھ جاتے ھیں.

مشورہ، رھنمائی، ھدایات کے بغیر انسان کسی کام کے سرانجام ھونے تک مطمئن نھیں ھوتا. صلاح ایک ایسی چیز کا نام ھے، جو اوسط سب کے اندازوں کامجموعہ ھوتی ھے.شادی بیاہ ھو، کاروباری مسائل ھو، یا کالجز میں داخلے، ھرجگہ کاونسلنگ کی اپنی اھمیت ھے. ھمارے معاشرے میں بڑھتی ھوئی تعلیمی مسائل کی وجہ کرئیر کاونسلنگ کا نہ ھونا ھے. بچوں کو جبرا ڈاکٹریٹ کی طرف متوجہ کیا جاتا ھے. ان سے یہ نہیں پوچھا جاتا کہ وہ کیا کرنا اور بننا چاھتے ھیں. بچوں کو انکے ارادوں کے حصول میں کامیاب کرنے سے انکی صلاحیاتیں نکھر جائیں گی. اب کاونسلرز کی یہاں یہ ذمہ داری بنتی ھے کہ انھیں آگاہ کریں آیا جو پیشہ اختیار کیا جارھا ھے، جس معاشرے میں ھم رھتے ھیں، وھاں یہ قابل تسلیم ھے بھی کہ نہیں. سکولز، کالجز میں مضامیں کا چناو تعلیمی مشیر کے ساتھ مل کر کیا جاسکتا ھے تا کہ آپکے بچے کی اندرونی صلاحیت ابھر کر رونما
ھو.

کاونسلنگ اور رھنمائی دو الگ چیزیں ھیں. رھنمائی کرنا ھمارے فطرت کا حصہ ھےتا کہ ھم متبادل چارہ اختیار کریں، جبکہ کاونسلنگ سائکالوجسٹ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھاتے ھوے اچھی حکمت عملی اور ٹیکنیک سے آگاھی دیتے ھیں تاکہ ھم ذاتی اور باھمی ذندگی میں کارکردگی تا حیات
آسانی سے نبھا سکیں. حکومت کو ہر ادارے میں کاوئنسلنگ سائکالوجسٹ کی تقرری پر غور کرنی چاھیے تاکہ آئندہ کسی بھی منصوبہ بندی کی پختگی اور کامیابی یقینی ھو.
career councilling


شیئر کریں: