Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہری31دسمبرکی ڈیڈلائن سےپہلے اپنے ووٹ کا اندراج ضرورکروائیں..الیکشن کمشنرچترال

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترا ل میں بھی نیشنل ووٹر ڈے منایاگیا۔ 7دسمبر کونیشنل ووٹر ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کے زیر اہتمام خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں مقرریں نے اس دن کی مناسبت اور اہمیت پر خصوصی روشنی ڈالی ۔ اورساتھ ووٹ کی اندراج کو وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔ اور عوام پر زور دیا کہ ووٹ کی اہمیت جانئیے بے غیر قومی ترقی ممکن نہیں ۔اور ترقیافتہ اقوام کی ترقی کا راز ہی دراصل ووٹ کی طاقت میں پوشید ہ ہے ۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال عنایت الرحمن نے الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 27کے تحت ووٹ کی مستقل ، موجودہ ایڈریس پر اندراج کے حوالے سے شرکاء کو خصوصی بریفنگ دی ۔انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 31دسمبر 2018اس مقصد کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کی ہے ۔ کہ ووٹ کا اندراج مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیے۔ اب تیسری ایڈریس پر ووٹ کا اندراج ممکن نہیں ۔ صرف سرکاری ملازمین ہی تیسرے ایڈریس پر اپنا ووٹ درج کرسکتے ہیں۔ جہاں ان کی ملازمت کیلئے سکونت ہو۔ 31دسمبر 2018 کے بعد سیکشن 27 کے تحت تیسری ایڈریس کے ووٹ مستقبل ایڈریس پر منتقل ہوجائینگے ۔ انھوں نے الیکشن کمیشن کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے سیاسی جماعتوں ، سماجی تنظیموں اور میڈیا سے تعاون کی اپیل کی ۔ اس کے علاوہ اگہی مہم کے سلسلے میں ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ جس میں عوام کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

national voter day observed chitral 3

national voter day observed chitral 4

national voter day observed chitral 1

national voter day observed chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
16585