Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے تمام ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی کوجلد پورا کیا جائے..مولاناچترالی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )چترال کے تمام ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی کو پورا کرنا وقت کی ضرورت ہے صوبائی حکومت بالخصوص محکمہ صحت ضلع اپر چترال اور لوئر چترال کے ہسپتالوں پر توجہ مرکوز کرے تاکہ موسم سرما کے دوران مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم ہوں سابقہ دور حکومت میں چترال بھیجے گئے 70 ڈاکٹروں میں اکثر ڈاکٹروں نے سیاسی اپروچ کے ذریعہ اپنا تبادلہ کیا ہوا ہے اس وقت ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال اور تحصیل ہسپتال دروش اور اپر ضلع(چترال) میں ہیڈ کو ارٹر ہسپتال بونی اور مستوج میں ھارٹ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ، اِسکن سپیشلسٹ، آرتھو پیڈک ، جنرل سرجن، کارڈیالو جسٹ اور دیگر ماہرین کی ضرورت ہے اسی طرح اپر اور لوئر چترال کے ہسپتالوں میں نرسوں کی شدید کمی ہے لہٰذا ضلع سے باہر دیگر اضلاع میں تعینات نرسوں کو فوری طور پر چترال ٹرانسفر کیا جائے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی و صوبائی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کیا ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16578