Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی ، کانگو وائرس کی موجودگی کا انکشاف، دو قصاب خانے سیل کردیئےگئے

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( سرفراز شاہد سے )ڈی ایچ او(DHO) چترال کی رپورٹ پر اے سی مستوج عنایت اللہ نے ایس ایچ او بونی (MS) ٹی ایچ کیو کی موجودگی میں کانگو وائرس (Congo Virus)پازیٹیو(Positive) آنے پر بونی میں دو قصاب خانوں کو سیل کیا۔ اور سختی سے مذکورہ افراد کو ہدایت کی کہ اپنے خاندان کے باقی افراد کا ٹیسٹ بھی بونی یا دوسرے ہسپتال میں کرائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ خاندان میں موجود باقی افراد صابر نوری ، نور الانصاری، نور الاغمر، زکریا، عائشہ شامل ہیں جو کہ ساکنہ پانشیر افغانستان کے ہیں اور حال بونی میں رہتے ہیں۔
booni qasab khane seal 4

booni qasab khane seal 1


شیئر کریں: