Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چار اضلاع کوہاٹ،چترال،مردان اورملا کنڈ میں علاج سہولت پلان شروع کیا جا رہا ہے۔۔NRPS

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ تعلیم کیساتھ ساتھ صحت کے سہولیات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔اور اس ضمن میں علاج سہولت پلان تیار کیاجارہاہے جس سے صوبے کی عوام کو بہترین صحت کی سہولیات مفت میسر ہو جائیگی۔ان خیالات کا اظہار مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم نے اپنے دفتر میںNRPSکے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کی۔ NRPSکے نمائندہ وفد نے مشیر تعلیم کو علاج سہولت پلان کے حوالے مکمل بریفنگ کے دوران کہا کہ اس پروگرام کو ابتدائی طور پر صوبے کے چار اضلاع کوہاٹ، چترال ، مردان اور ملا کنڈ میں شروع کیا جا رہا ہے ۔ جس کو بعد میں صوبے کے باقی اضلاع تک توسیع د ی جائے گی۔ بریفنگ کے دوران ریجنل پروگرام مینجرNRPS سعید رضا نے بتایا کہ علاج سہولت پلان سے غریب اور نادار لوگوں کو صحت کی مفت سہولیات مسیر ہو جائینگی اور ایک ہی خاندان کے تمام افراد اس کارڈ سے مستفید ہو سکیں گے۔ خاندان میں میا ں بیوی اور غیر شادی شدہ تمام بچے شامل ہونگے اور ہر فرد کو سالانہ30ہزار روپے تک مفت علاج کا سہولت ممکن ہوگا۔ ضیاء اللہ بنگش نے ادارے کے اس کو شش کو سراہا اور کہا کہ صوبائی حکومت بھی اس میں مکمل تعاون کو یقینی بنائے گی تاکہ غریب عوام کی مدد کیا جاسکے اور اُن کو صحت کے سہولیات گھر کے دہلیز پر یقینی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے 15 تاریخ کو ڈسٹرکٹ کونسل ھال کوہاٹ میں علاج سہولت پلان کا باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا اور اس کا ر خیر میں تمام بلدیاتی نمائندوں کو بھی شامل رکھا جائیگا تاکہ حق دار لوگوں کو علاج سہولت کارڈ جاری کئے جائیں۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ علاج سہولت کارڈ حاصل کر نے کے لئے دوہزار پانچ سو پچاس روپے سالانہ ادا کر نا ہونگے۔ ضیاء اللہ بنگش نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کو مزید صحت اور تعلیم کے سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے شب وروز ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائینگے۔ علاج سہولت پلان کو NRSPاور اسٹیٹ لائف انشورنس کی باہمی اشتراک سے شروع کیا جارہا ہے جس سے صوبے کے عوام کو کافی صحت کی سہولیات یقینی ہوجائینگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16548