Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو، لینڈسلائڈنگ کی زد میں‌اکر رہائشی مکانات زمین بوس، جمع پونجی ملبے تلے دب گئے

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے دورآفتادہ علاقہ واشچ تورکہو میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے رہائشی مکانات سمیت مال مویشی خانہ مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق واشچ گاوں کے رہائشی بہادر الملک ولد حسن کے مکانات کے اوپر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے مکانات سمیت مویشی خانہ، گھریلیو استعمال کے سامان اور تمام جمع پونجی ملبے تلے دب گئے ہیں ۔ جبکہ مکین دن کی روشنی میں جانین بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔اور تاحال امدادی کاروائیاں شروع نہیں کی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گھر کے مالک محنت مزدوری کے عرض سے ضلع سے باہر ہے ۔ علاقے کے ناظم ناظم اقبال مراد نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ رہائشی مکانات سات کمروں اورچار مویشی خانوں پر مشتمل تھے ۔ جوسب زمین بوس ہوگئے ہیں ۔ اور گھر کے تمام سامان سمیت ، مویشیوں کا چارہ ،باغ اور سردیوں کے خوراک بھی ملبے تلے دب گئے ہیں۔ جبکہ گھر کا مالک انتہائی غریب ہے اور محنت مزدوری کیلئے پشاور میں مقیم ہے۔ انھوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے فوری امداد کی اپیل کی ہے ۔
یادرہے کہ 2005میں اسی مقام پر برف کے تودے گرنے سے 47افراد جان بحق اور درجنوں گھرانے ملبے تلے دب گئے تھے ۔
washich landsliding chitral 2

washich landsliding chitral 3

washich landsliding chitral 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16499