Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈیزل کی نرخوں‌میں‌کمی کے بعد مسافربردار گاڑیوں‌کیلئے نئے کرائےنامے جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )ڈیزل کے نرخوں میں کمی کے بعد 113 روپے سے 111 روپے نرخ مقرر ہونے پر ، صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے میں ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے فی کلو میٹر فی مسافر کی شرح سے نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں جس کے تحت فلائنگ کوچز/منی بسیں 1.26 روپے فی مسافر فی کلو میٹر کے حساب سے جبکہ اے سی گاڑیاں 1.46 روپے، عام بسیں 1.11 روپے اور لگژری بسیں 1.21 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرائے وصول کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ تک فلائنگ کوچز/منی بسیں81 روپے ، اے سی بسیں 94 روپے ، عام بسیں 72 روپے اور لگژری بسیں 79 روپے کرایہ چارج کریں گی۔ اسی طرح پشاور سے بنوں تک فلائنگ کوچز/منی بسیں 245 روپے ، اے سی بسی 284 روپے، عام بسیں 216 روپے اور لگژری بسیں 236 روپے ، پشاور سے ڈی آئی خان تک فلائنگ کوچز /منی بسیں423 روپے، اے سی بسیں 491 روپے، عام بسیں 373 روپے اور لگژری بسیں 407 روپے ، پشاور سے ہری پور تک، فلائنگ کوچز/منی بسیں 197 روپے ، اسے سی بسیں 228 روپے ، عام بسیں 173 روپے اور لگژری بسیں 189 روپے ، پشاور سے ایبٹ آباد تک فلائنگ کوچز /منی بسیں243 روپے، اے سی بسیں 282 روپے، عام بسیں 214 روپے اور لگژری بسیں 234 روپے، پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز /منی بسیں273 روپے، اے سی بسیں 317 روپے ، عام بسیں 241 روپے اور لگژری بسیں 263 روپے کرائے وصول کریں گے۔ اسی طرح پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز /منی بسیں73 روپے، اے سی بسیں 85روپے ، عام بسیں 64روپے اور لگژری بسیں70 روپے ، پشاور سے مالاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 149 روپے، اے سی بسیں172 روپے ، عام بسیں131 روپے اور لگژری بسیں143 روپے، پشاور سے تیمرگرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 223 روپے، اے سی بسیں 258 روپے ، عام بسیں 196 روپے اور لگژری بسیں 214 روپے، پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز /منی بسیں217 روپے، اے سی بسیں 251 روپے ، عام بسیں 191 روپے اور لگژری بسیں 208 روپے، پشاور سے دیر کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 315 روپے، اے سی بسیں 365 روپے ، عام بسیں 277 روپے اور لگژری بسیں 302 روپے، پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں459 روپے، اے سی بسیں532روپے ، عام بسیں 405 روپے اور لگژری بسیں442 روپے اور پشاور سے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز /منی بسیں34 روپے، اے سی بسیں 39 روپے ، عام بسیں 30 روپے اور لگژری بسیں33 روپے کرایہ وصول کریں گے۔ جبکہ موجودہ پچاس فیصد رعایت دینی مدارس ، تعلیمی اداروں ، نابینا/ معذور (خصوصی) افراد اور 60 سال سے زائد بزرگ عمر شہری کے لئے ہوگی اور اگر ایئرکنڈیشن گاڑیوں میں ایئرکنڈیشن کام نہیں کر رہا ہو تو ڈیلیکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ چارج کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16486