Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اویر وارڈ میں جنرل نشست کیلئے دو امیدوار مد مقابل، پولنگ 23دسمبر کو ہوگی۔۔۔اسسٹنٹ کمشنرعالمگیر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلع کونسل چترال کے اویر وارڈ سے جنرل نشست کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار جاوید اقبال اور ایم ایم اے کے حمایت یافتہ حبیب الدین میدان میں رہ گئے جوکہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور رکن ڈسٹرکٹ کونسل عبداللطیف کے استعفیٰ دے کر جولائی کے عام انتخابات میں حصہ لینے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ پولنگ 23دسمبر کوہوگی جس کے لئے انتخابی گہماگہمیاں زور پکڑ رہی ہیں اور جہاں اس نشست کو دوبارہ جیتنا پی ٹی آئی کے لئے موت وحیات بن گئی ہے تو عام انتخابات میں اس وارڈ میں اکثریت لینے کی وجہ سے ایم ایم اے کے لئے بھی نہایت ضروری ہوگئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق الیکشن نہایت کانٹے دار ہونے کی توقع ہے ۔ دریں ا ثناء ریٹرننگ افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق زرگراندہ کے نیبر ہڈ کونسل میں جنرل نشست میں محمد ادریس ولد نسبت خان کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
16472