Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کلاسوں کا اجرا بہت جلد کیا جائے گا….ضیاء اللہ بنگش

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کلاسوں کا اجرا بہت جلد کیا جائے گا کہ معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی محکمہ تعلیم میں 100روزہ پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے ان کا کہناہے کہ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں واضح اصلاحات کےئے ہیں اور اس مقصد کے لئے 146ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ضم شدہ اضلاع میں شعبہ تعلیم کے لئے 18 ارب روپے الگ رکھے گئے ہیں تاکہ خیبر پختونخوا میں بچوں کوزیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے انہوں نے مزید کہا حکومت سر کاری سکولوں میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے اور سکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی کو دور کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ مختلف سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جائیگا اور اساتذہ کی تعداد کم از کم 4رکھی جائیگی تاکہ معیاری تدرسیے عمل کویقینی بنایا جا سکے ۔ ضیاء اللہ بنگش نے مزید کہا کہ جہا ں پر سکولوں میں کمروں کی کمی ہے وہاں فی الفور کر ائے کی عمارتوں میں سکول کھولے جائینگے تاکہ بچوں کا وقت ضائع نہ ہو اور انہیں معیاری تعلیم گھر کی دہلیز پر میسر آئے مشیر تعلیم نے پشاور میں محکمہ تعلیم کے حکام سے ملاقات کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ سکول سے باہر بچوں کو سکولوں تک لایا جاسکے ااو ر اس مقصد کے لئے موجودہ صوبائی حکومت حقیقی معنوں میں سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق بہت جلد ملک میںیکساں نظام تعلیم رائج ہو جائیگا ۔خیبر پختونخوہ کے مشیر تعلیم نے کہا کہ ضم شدہ قبائیلی اضلاع میں بھی تعلیم کے شعبے میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں تاکہ وہاں کے لوگوں کا احساس محرومی کو ختم کیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین کار کردگی کی بنا پرہزاروں بچے سرکاری سکولوں کا رخ کر رہے ہیں جو سرکاری سکولوں میں بہتر تعلیم کا واضح ثبوت ہے ۔ مشیر ابتداء و ثانوی تعلیم خیبر پختو نخوا ضیاء اللہ بنگش نے امید ظاہر کی کہ عنقریب سرکاری سکولز میں معیاری تعلیم کا اعتراف والدین بھی کر ینگے کیونکہ اُنکے بچوں کو بہتر تعلیم یقینی بنائی گئی ہے۔


شیئر کریں: