Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس آرایس پی کے زیر اہتمام جرمنی کی مالی تعاون سے فاٹا کے نوجوانوں کیلئے تربیتی پروگرام

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کے 100نوجوانوں کو جرمن حکومت کی مالی امداد سے مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر انتظام اس تربیتی پروگرام میں فی الوقت موٹرکار، موٹر سائیکل مرمت، پلمبنگ، کوکنگ اور کمیونٹی لیڈر شپ کی تربیت دی جارہی ہے۔ آئندہ سیشن میں مزید شعبوں کو بھی تربیتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ جرمن سفارت خانے کے ایشیاء ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ ہیمر شیمٹ نے حیات آباد میں فنی تربیتی مرکز کا دورہ کیا۔انہوں نے زیرتربیت طلبا سے ملاقات کی اور فاٹا کے نوجوانوں کے لئے تربیتی پروگرام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جرمن سفارتکاروں کو تربیتی مرکز میں فاٹا کے نوجوانوں کو دی جانے والی سہولیات اور تربیت کے معیار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سفارت کاروں کو تربیتی پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور خطے کی معاشی حالت بہتر بنانے میں معاونت پر جرمن حکومت کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ تربیت مکمل کرنے والے طلبا اپنے علاقوں میں جاکر اپنا کاروبار شروع کریں گے جس سے علاقے کی معیشت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔زیر تربیت طلبا نے ادارے کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے ہنر سے علاقے کو فائدہ پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
16453