Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ انٹی کرپشن کے سلسلے میں اگہی تقریب

شیئر کریں:

چترال (جمشید احمد) ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن چترال کے زیر اہتمام ‘عالمی ہفتہ انٹی کرپشن ‘کے سلسلے میں مقامی ٹاؤن ہال میں منعقدہ تقریب میں مقرریں نے اس بات پر زور دیا کہ خواہشات نفس کو لگام دینے ، کرپشن کی ادنیٰ سے ادنیٰ شکل کو بھی گھریلو سطح پر بیخ کنی اور اس کے لئے عدم برداشت کی صورت پید ا کرنے اور مضبوط اخلاقی جراء ت اپنے اند ر پیدا کرنے اور کرپشن سے نفرت کا فضا پیدا کرنے سے قومی سطح پر کرپشن کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔ اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کے لئے نظام میں موجود خرابیوں کو دورکرنا ہوگا جس کی وجہ سے بدعنوانی پروان چڑھتی ہے جوکہ ایک ناسور کی صورت اختیارکرگئی ہے اور یہ ایک ایسی دلدل بن گئی ہے کہ اس سے باہر نکلنا مشکل نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے اردگرد ماحول پر نظر دوڑا کر ان کرپٹ عناصر کے خاندانوں سے سبق لینا چاہئے جہاں اپنے بچوں کی خوشحال مستقبل کے خاطر کئی کرپشن سے بڑ ے بڑے جائداد بناگئے لیکن اس کا انجام بد سب کے سامنے ظاہر ہے جوکہ دنیا میں اپنے لئے بدنامی اور آخرت میں رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر نے کہاکہ سخت سے سخت انٹی کرپشن قوانین اپنی جگہ لیکن جب تک معاشرے میں اس کے خلاف مضبوط آواز اور تحریک نہیں اٹھے گی تو کرپشن کو جڑوں سے اکھاڑ پھینک دینا ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ ترقی اور خوشحالی کے لئے بدعنوانی اور حرام خوری کو ختم کرنا ہوگا اور بحیثیت قوم اس ناسور کے خلاف جہاد میں سب کو برابر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے عوام پر زور دیاکہ جب تک وہ خواہشات نفس کو دبائے نہ رکھیں تب تک کرپشن سے نجات ممکن نہیں ہوگی۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ نے قرآن وسنت کی روشنی میں کرپشن کی برائیوں اور اس سے اجتناب کی صورتوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ گورنمنٹ کالج چترال کے شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر شفیق احمد نے تعلیمی نظام میں والدین اور معاشرے کی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نسل نو کی درست معنوں میں تربیت نہ کرنا بھی کرپشن ہے ۔ گورنمنٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین نے کرپشن کی مختلف صورتوں اور معاشرے میں اس کے زہر سرایت کرنے کی نقصانات پر روشن ی ڈالی۔ پروفیسر رحمت کریم بیگ اور سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر اور شہید اسامہ وڑائچ اکیڈیمی کے ایک طالب علم نے بھی کرپشن کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے اسے ترقی کا پہلا زینہ قرار دیا۔ اس موقع پر معروف عالم دین مولانا اسرا رالدین الہلال، ڈپٹی ڈی ای او حافظ نوراللہ، ایڈیشنل اے سی فیاض قریشی اور دوسرے بھی موجود تھے۔
anti coruption day chitral 6
anti coruption day chitral 2

anti coruption day chitral 3

anti coruption day chitral 4

anti coruption day chitral 5

anti coruption day chitral 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16402