Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں تقریب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال چترال میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔ معذور افراد کی تنظیم کے صدر ثناء اللہ نے کہا کہ ہم معذور لوگ جب کسی دفتر جاتے ہیں تو اس افسر تک رسائی میں ہماری معذوری بڑی رکاوٹ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں پانچ ہزار معذور ہیں جبکہ یہاں معذوروں کے لیے صرف ایک سکول اور ایک بس ہے جو صرف ٹاؤن محدود ہیں باقی الگ اس سے محروم ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معذور افراد ی اس معاشرے کا حصہ ہے ان کے لیئے کمپلکس تعمیر کی جائے جہاں نہ صرف وہ کھیل کود کرسکے بلکہ ایسا کوئی ہنر بھی سیکھے جس سے وہ اپنے اہل خانہ کیلئے رزق حلال کما سکے آحر میں معذور افراد میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نصرت جبین نے اسپیشل افراد کے لئے فنڈز کی شدید کمی کا ذکر کیا۔انہوں نے کہاکہ چترال بھر سے تین ہزار کے لگ بھگ معذور افراد کو سوشل ویلفئر ڈیپارٹمنٹ کی ضلعی دفتر نے رجسٹرڈ کردیا ہے۔ تقریب سے ضلع ناظم مغفرت شاہ، ڈپٹی کمشنر خورشید عالم ، ڈسٹرکٹ خطاب فضل مولا نے بھی اظہار خیال کیا۔ بعد میں اس دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا جو معذوروں میں تقسیم کیا گیا آن معذور افراد نے شکایت کی کہ یہ تقریب انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کیا تھا جس کیلئے کسی نے بھی ان کے ساتھ مدد نہیں کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئیندہ تمام افسران ان معذور افراد کے پاس خود دفتر سے نکل کر ملیں گے۔ ضلع ناظم نے کہاکہ ضلعی حکومت اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے ان اسپیشل افراد کی زندگی میں آسانی لانے اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بننے میں مدد دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کے لئے ضروری ہے کہ مختلف معذوریوں کے حامل افراد کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جائے تاکہ ان کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کیا جاسکے۔ انہوں نے اسپیشل افراد کے لئے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلا ن کیا۔
disabled day chitral 3

disabled day chitral 4

disabled day chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
16381