Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنریشن گیپ ……………شیر آفگن رضا

Posted on
شیئر کریں:

بدل گیا ہے زمانہ بدل گئی دنیا
نہ اب وہ میں ہوں مری جاں نہ اب وہ تو تو ہے
ہمارے بڑے آج ہم سے اپنے گزرے ہوئے زمانے کے تقاضوں کے مطابق توقع کر رہے ہیں ۔لیکن زمانہ بہت بدل گیا ہے۔ آج کا نوجوان جس دور میں زندگی گزار رہا ہے ۔ ہمارے بزرگ آ ج کے دور کے تغیرات سے نا آشنا ہے۔
وہ زمانہ جب لالٹین اور دیئے کی روشنی میں بچے اپنے اسباق یاد کرتے تھے ۔آج وہی معلومات فنگر کی پوروں میں سمٹ آئے ہیں ۔ اور بچہ آنکھ کھولتے ہیں لیپ ٹاپ، آئی پیڈ اور گوگل کی دنیا میں مست ہوجاتا ہے۔
وہ زمانہ اور تھا جہاں آرٹس اور سائنس کے علاوہ کوئی مضمون نہیں ہوتا تھا ۔ آج تعلیم کے شعبے میں ہزار ہا مضامین آ چکے ہیں۔ وہ زمانہ جہاں پیراسٹامول اور ڈسپرین ہر درد کا بہترین علاج تھا۔ اور انسان دل کی پیوند کاریوں سے لے کر دماغ کی باریک نالوں تک رسائی اور علاج سے فیض یاب ہو رہا ہے ۔
اتنے سارے تغیرات کے باوجود بھی آج کا نوجوان اپنے خاندان، رشتہ دار اور دوستوں کے ساتھ مخلص ہے۔ اگر ہمارے بڑے آج کے بچوں کے بدلتی دنیا کا ادراک کرتے ہوئے اپنی خاندانی اور علاقائی تہذیب و تمدن کی تربیت سے اپنے بچوں کو لیس کرکے اس جدید دنیا میں بھیجیں تو یہ بچے اس معاشرے کے لیے فائد ہ مند بن سکتے ہیں ۔ بصورت دیگر کسی قسم کی توقع نسل سے رکھنا بے سود ہوگا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوط, مضامینTagged
16386