Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا حکومت ہرسال 4 سیاحتی مقامات آباد کریگی، شوکت یوسفزئی

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد( چترال ٹائمز رپورٹ)صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی ثقافت تاریخی ثقافت ہے اور یہاں کے سیاحتی مقامات کو خاص اہمیت حاصل ہے ، حکومت نے صوبے میں ہر سال 4 نئے سیاحتی مقامات آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پہلے دہشتگری کے باعث حالات خراب تھے تاہم اب حالات سیٹ ہیں اور سیاح کثیر تعداد میں رخ کررہے ہیں ، خیبرپختونخوا کے کسی بھی سیاحتی مقامات میں حالات خراب نہیں ہوئے اور نہ ہیں ،خیبرپختونخواکی تاریخی ثقافت کی نمائش احسن اقدام ہے ، ان خیالات کا اظہارانہو ں نے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے نمائش میں کے پی پویلین کے دورے کے موقع پر کیا، وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں چترال ، ملاکنڈ ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل سمیت دیگر علاقے سیاحت کیلئے بہترین اضلاع ہیں اور وزیراعظم عمران خان بھی ملک میں سیاحت کے فروغ کے خواہاں ہیں اور صوبائی حکومت بھی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ، صوبے میں موجودہ سیاحتی مقامات سمیت نئے مقامات کی آبادکاری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، ہماری ثقافت تاریخی ہے اور اس کی رونمائی بہترین انداز میں کرنے کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں، منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ ٹورازم کارپوریشن صوبے میں نئے سیاحتی مقامات کی آبادکاری کیساتھ ساتھ سیاحوں کو اس جانب راغب کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ مقامی سیاحوں کیساتھ ساتھ غیر ملکی سیاح بھی خیبرپختونخوا کا رخ کریں ، نمائش میں کے پی پویلین میں سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد اور صوبائی ثقافت کی رونمائی سے مدد ملے گی ، ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے صوبائی ثقافت پر مبنی اور ہینڈی کرافٹ سمیت 9 مختلف سٹالز جن میں ہاتھوں سے بنی سواتی شالز،کالاشی سٹال، پشاوری ہینڈی کرافٹس ،چارسدہ کھدرڑ، ڈیرہ اسماعیل خان کی ثقافتی اشیاء ، تانبے کے برتن سمیت قدیم پتھروں کی جیولری اور دیگر سٹالز شامل ہیں ، اس کے علاوہ سیاحوں اور شہریوں کیلئے ٹورازم انفارمیشن ڈیسک، عوام کو موسیقی سے محظوظ کرنے کیلئے رباب منگے اوراتنڑڈانس پرفارمنس بھی نمائش کا حصہ ہے ،کے پی پویلین میں شہریوں کیلئے قہوہ خانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ پشاور سوغات سے لطف اندوز ہو سکیں، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے خیبرپختونخوا پویلین اور سٹالز کا تفصیلی دورہ بھی کیا ۔

shoukat yousuf zai with kalasha 3
shoukat yousuf zai with kalasha 7

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
16353