Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

طالب علم امجدعلی کا اعزاز، ماسٹرآف ایجوکیشن میں نمایاں‌پوزیشن، ایواڈ سے نوازاگیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے ایک اورفرزند امجدعلی ولد مقدم شاہ نے آغاخان یونیورسٹی کراچی سے ماسٹرآف ایجوکیشن نمایاں‌نمبروں‌سے مکمل کرلیا . اور گزشتہ دن کراچی میں‌منعقدہ کنوکیشن کے موقع پر ڈگری حاصل کی . امجدعلی آغاخان یونیورسٹی انسٹیٹوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کراچی کے واحد طالب علم ہے جنھیں‌ڈگری کے ساتھ نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا. انھوں نے 3.5 CGPA کے ساتھ ماسٹر آف ایجوکیشن مکمل کی اور ساتھ ریسرچ میں 85% سے زیادہ نمبرلینے کا بھی اعزاز حاصل کیا. ہونہار طالب علم کا تعلق چترال کے دورآفتادہ علاقہ شیرشال کریم آباد سے ہے .

amjad ali aku family


شیئر کریں: