Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحریک انصاف کی حکومت میں‌کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ..وزیر اعلیٰ‌

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دے گی ، میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں وہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں سردار قوم گجر ملاکنڈ ڈویژن حاجی رضا خان اور ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی سوات کے چیئرمین فضل حکیم سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر حاجی رضا خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو ملاکنڈ ڈویژن میں بندوبست اور پٹوار کی تقسیم میں غلطی سے لوگوں کی ملکیتی اراضیات سرکار کے کھاتے میں ڈالنے اور اسے صوبائی حکومت کی ملکیت ظاہر کرنے اور اس حوالے سے لوگوں میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا اور انہیں تفصیلی طور پر اس مسئلے سے آگاہ کیا اور توقع ظاہر کی کہ تحریک انصاف کی حکومت اس حوالے سے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن اور سوات کے ان لوگوں کو اُن کا حق دلائے گی جو بندوبست اور پٹوار کی تقسیم میں غلطی سے ہوا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے رضا خان گجر کو یقین دہانی کرائی اور وعدہ کیا کہ اس بارے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے اور مسئلہ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دے گی میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے جس سے ہم غافل نہیں اس موقع پر چیئرمین سوات ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم نے بھی وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔


شیئر کریں: