Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کی کاروائی ، ڈیڈھ کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)‌ ڈی۔پی۔او چترال کیپٹن(ر) محمد فرقان بلال کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران SDPO سرکل چترال کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ چترال ایس آئی مفتاح الدین نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مجیب الرحمن ولد نور ولی خان ساکنہ اورغوچ سے 1 کلو 480 گرام چرس برامد کرکے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔اورمزید تفتیش جاری۔
یادرہے کہ چترال پولیس کے انتہائی قابل اورباصلاحیت نوجوان آفیسر سب انسپکٹر مفتاح الدین نےبحیثیت ایس ایچ او تھانہ چترال کا چارچ سنبھال لیا ہے . انھوں‌نے چارچ سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرنے کا عزم کرتے ہوئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے . تاکہ منشیات کی لعنت سے معاشرے کو صاف کرنے کے ساتھ چترال کے نوجوان نسل کو بچایا جاسکے.


شیئر کریں: