Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

للسائل وا لمحروم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چترال کے یتیم ونادرطلباء طالبات میں وظائف تقسیم

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)للسائل والمحروم فاؤنڈیشن کی طرف سے چترال کے یتیم ونادارطلباء وطالبات میں تقسیم وظائف کی ایک تقریب گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقدہوئی جس میں اے ڈی اوچترال احمدالدین ،علاقے کے معززین اورطلباء وطالبات کے سرپرستوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے للسائل والمحروم فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی محمدجاوید نے ادارے کی خدمات پرتفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سال 2017-18 پرائمری لیول کے 2486اورپوسٹ میٹرک لیول کے 251یتیم ونادرطلباء طالبات کوللسائل والمحروم فاؤنڈیشن کی طرف تعلیمی وظائف دئیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ صرف اپردیراورچترال میں 35لاکھ روپے کے وظائف تقسیم کئے جاررہے ہیں۔تعلیمی وظائف کے علاوہ للسائل و المحروم فاؤنڈیشن نے صحت کے سیکٹرمیں 2318نادارافرادکی کئیریکٹ سرجری کی۔ 295مریضوں کاعلاج اور96مستحق افرادکوسپورٹیوآلات فراہم کئے۔ اس کے علاوہ سوشل سیکٹرکی مدمیں 405یتیم اورنادربچوں اوربچیوں کومختلف شعبوں میں فنی تربیت فراہم کی۔ اوراُن کوتربیت کے ساتھ سیونگ مشین اورٹولزکٹ فراہم کی گئی۔تاکہ وہ باعزیت طورپراپنے اوراپنے خاندان کے لئے حلال رزق کماسکیں۔ملک وہ قوم کی ترقی میں اپناکرداراداکریں۔انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت مستحق اورنادرافراد کی مشکلات کوکم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے مخیرحضرات سے بھی درخواست کی کہ وہ کم ازکم ایک ،یادویتیم بچوں یابچیوں کوتعلیم دینے میں اُنکی مددکریں۔ اس موقع پراے ڈی او محکمہ ایجوکیشن چترال احمدالدین نے للسائل والحمروم فاؤنڈیشن کے چیئرمین اوراہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ للسائل والمحروم فاؤنڈیشن یتیم اورنادرمسحتق طلباء وطالبات میں وظائف تقسیم کرکے دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں جوعظیم عبادت ہے۔اورآئندہ بھی چترال جیسے پسماندہ اوردورافتادہ ضلعے للسائل وا لمحروم فاؤنڈیشن کی طرف سے وظائف دینے میں ترجیحی بنیادوں پررکھنے کی درخواست کی۔بعد ازاں چیئرمین محمد جاوید نے چترال پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاونڈیشن کی بنیاد 2007میں رکھی گئی تھی جبکہ 2015میں ایک الگ ادارے کے طور پر اسکی منظوری دیدی گئی ۔ انھوں نے کہاکہ ادارے کی قیام کا مقصد معاشرے کے غریب اور نادار افراد کی معاونت کرکے انھیں کارآمد اوربہترین شہری بنانا ہے ۔ انھوں نے مذید کہا کہ ادارہ تعلیم اور صحت کے شعبے کے ساتھ خواتین اور معذور افراد کی بہبود کیلئے بھی سرگرم عمل ہے ۔ ابتک دس ہزار سے زائد یتیم ، بیوہ ، معذور اور نادار افراد کو مختلف قسم کی ہنر سکھائی گئی ہے ۔ جس میں ٹیلرنگ ، ڈرائیونگ، الیکٹریشن ، ویلڈنگ وغیر ہ شامل ہیں۔ انھوں کہا کہ وضائف یا ٹریننگ کیلئے باقاعدہ ایک طریقہ کار کے مطابق بالکل میرٹ پر لوگوں کو لیا جاتا ہے ۔ تاکہ معاشرے کے بے اسرااور مجبور افراد اپنے پاوں پر خودکھڑےہوسکے۔ انھوں نے فاونڈیشن کے ساتھ تعاون پر سابق اور موجودہ حکومتوں کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔

lilsail walmahroom cheque distributed in Chitral 3
lilsail walmahroom cheque distributed in Chitral 1 Copy

lilsail walmahroom cheque distributed in Chitral 2 Copy

lilsail walmahroom cheque distributed in Chitral 3
m javed chairman lilsail walmahroom chitral press club


شیئر کریں: