
چترال گول نیشنل پارک کامارخورچترال شہر میں، ریسکیوکرنے کی کوشش ناکام
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )چترال گول نیشنل پارک سے پاکستان کا قومی جانور مارخورچترال شہر پہنچ گیا، جمعہ کی علی الصبح چیو پل پر لوگوںکا رش دیدنی تھا. جب پاکستان کا قومی جانور رات کی تاریکی میںراستہ بھٹک کر چیوپل کے نزدیکی پہاڑی پر لوگوں کی رش میں پھنس گیا . مارخور کی شہر آمد کی خبر پر ڈی ایف او وائلڈلائف چترال سمیت عملے کی دوڑائیں لگ گئیں، جبکہ مارخورکو ریسکیو کرنے کیلئے ریسکیو1122کاعملہ اور ساتھ فوکس پاکستان (ہبیٹاٹ) کی ریسکیو ٹیم جدید سامان سمیت موقع پر پہنچ گئے تھے.مگرلوگوںکی انتہائی رش اور ہجوم کی وجہ سے ریسکیو اپریشن نہ کیا جاسکا. ڈی ایف او وائلڈلائف نے موقف اختیارکیا . کہ دن کے وقت لوگوںکی شوروغل اوررش کی وجہ سے مارخور پہاڑی پرغار میں پناہ لینے پر مجبور ہوگیا ہے،اگر ریسکیوکرنے کی کوشش کی گئی تو قیمتی جانور کا سمندربرد ہونے کا خدشہ ہے . جبکہ رات کی تاریکی میںمارخورخود بخود دوبارہ نیشنل پارک کا رخ کریگا. اخری اطلاع تک عملہ کو اسکی نگرانی پر لگادیا گیا.