Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخواکے سینئر وزیر برائے سیاحت، کھیل وامورنوجوانان محمد عاطف خان نے محکمہ کھیل کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ چترال میں موجود پولو گراونڈز کو جلد ازجلد بحال کرکے تمام سہولیات سے آراستہ کریں۔ یہ ہدایات انہوں نے چترال میں پولو گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس شاہد زمان اور ڈی جی سپورٹس جنید خان بھی موجود تھے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ پولو چترال کا روایتی کھیل ہے جسے دیکھنے کے لئے غیر ملکی سیاح بھی آتے ہیں۔اس روایتی کھیل کو مزید ترقی دی جائیگی۔ عاطف خان نے کہا کہ چترال میں پولو گراونڈز کی بحالی کے علاوہ پولو اکیڈمی بھی بنائی جائیگی جہاں سے پولو کے مایہ ناز کھلاڑی ابھر کر سامنے آئینگے۔سینئر وزیر نے کہا کہ چترال سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہاہے جہاں غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت چترال کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔چترال میں 3 نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی بھی کی جاچکی ہے جنہیں انفراسٹرکچر سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائینگی۔چترال میں آباد کیلاش قبیلہ اپنی منفرد طرززندگی اور ثقافت رکھتی ہے انکی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے اور انکی فلاح وبہبود کے لئے پہلے سے 15 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in UncategorizedTagged
16255