Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیرامیڈیکٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کا حکومتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

حکومت کے اقدامات سے پیرامیڈیکس مزید بہتر طریقے سے مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں‘حبیب خان
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)آل پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف فیڈریشن خیبر پختونخوا نے حکومت کے ایجنڈے کی حمایت کا اعلا ن کر دیا گزشتہ روز پیرامیڈیکس فیڈریشن کے وفد نے صوبائی صدر حبیب خان کی قیادت میں پرنسپلPGMI ڈاکٹر جانباز سے ملاقات کی ‘ وفد نے پرنسپل ڈاکٹر جانبازکی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرنسپل ڈاکٹر جانبازکی کوشش سے PGMI طب کے شعبے میں ایک اعلی مقام کے حامل ادارے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور پیرامیڈیکس ہسپتالوں میں اب مزید بہتر طریقے سے مریضوں کی خدمت کر سکیں گے ‘ بعد ازاں وفد نے ایل آر ایچ ‘ایم ٹی آئی کا بھی دورہ کیا اورہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود سے تفصیلی ملاقات کی انہوں نے وفد کو اصلاحات کے بارے میں بتایا‘ وفد نے یقین دلایا کہ APPMSF حکومت کے ایجنڈے کو سپورٹ کریگی اور ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی ۔


شیئر کریں: