Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ بہت جلد شروع کی جارہی ہے ۔۔۔۔ضیاء اللہ بنگش

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ موجود ہ صوبائی حکومت معیاری تعلیم کویقینی بنانے میں انتہائی سنجیدہ ہے ۔ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیم کے لئے 146ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لئے الگ 18 ارب روپے کابجٹ رکھا گیا ہے جس کی بدولت صوبے میں معیاری تعلیم کاحصول ممکن ہو سکے گا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیربرائے ابتدائی و ثانوی تعلیم نے مزید کہا کہ سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولتوں کو یقینی بنانے کیلئے 10ارب روپے کا فنڈ رکھا گیا ہے جس سے سکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی کو دور کیا جائیگا۔ آج اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ایک نجی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں 100دن پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا ہے جو کہ بہت جلد عوام کے سامنے لا یا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے اور جہاں پر سکولوں کی کمی ہے وہاں پر جلد از جلد کرائے کے مکانوں میں سکول کھولے جائینگے تا کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے زیور سے محروم نہ ہو۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہا پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی تعداد کم از کم 4رکھی جائیگی تا کہ تمام بچوں کو صحیح طریقے سے تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آسکیں۔ ضیاء اللہ بنگش نے مزیدکہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہر بچے کو تعلیم فراہم کرنا یقینی بنایا جئیگا اور سٹریٹ چلڈرن کو سٹیٹ چلڈرن بنا کر ان کی تعلیمی زمہ داری کیساتھ ساتھ ان کی ہر قسم مدد کیجائیگی تا کہ وہ بھی معاشرے کے تعلیم یافتہ، مہذب اور مفید شہری بن سکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16250