Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹیکسٹ بک بورڈ میں کتب کی بروقت سپلائی نہ کرنے پر کارگو کمپنی بلیک لسٹ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )ٹیکسٹ بک بورڈ میں کتب کی فراہمی کے ناقص انتظامات اوراضلاع میں کتب کی بروقت سپلائی نہ کرنے پر ٹرانسپورٹر کارگو کو بلیک لسٹ کر دیا۔ خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین ذاکر حسین آفریدی نے اضلاع کو کتب فراہمی اور سپلائی کے ناقص انتظامات کرنے پر ٹھیکیدار کارگو سروس پشاور کو فوری طورپر بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کو مختلف اضلا ع سے بروقت کتب کی سپلائی نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔ جس پر بورڈ نے حقائق معلوم کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کارگو ٹھیکہ دار پشاور کی سکیورٹی کی رقم ضبط کرنے اور متعلقہ ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کی تھی۔ جس کو بورڈ نے منظور کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کمپنی کو آئندہ بورڈ کے ساتھ بلواسطہ یا بلاواسطہ کام کرنے سے روک دیا ہے۔ مزید برآں متعلقہ ٹھیکیدار کے ساتھ ملوث بورڈ اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16140