Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مولانا چترالی نےلواری ٹنل کے حوالے سے تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں‌جمع کرادی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ )جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق لواری ٹنل کے حو الے سے جمع کردی ہے تحریک استحقاق میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چھ نومبر 2018 کو لواری ٹنل کے حوالے سے ان کے سوال کے جواب میں مواصلات کی وزارت کی طرف سے کہا گیا تھا کی لواری ٹنل کو عوام کی سہولت کے لئے بارہ گھنٹے کے بجائے اٹھارہ گھنٹے کردیا گیا جبکہ حقیقت اسکے خلاف ہے اور اب بھی صرف 12 گھنٹے آمدورفت کے لئے کھلا رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور مسافروں کو شدید اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے کانوائے کی شکل میں گاڑیاں ٹنل کے اندر داخل ہوتی ہیں جس سے کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے لہذا اس تحریک استحقاق کو منظور کیا جائے اور کمیٹی کے حوالے کیا جائے تاکہ آئندہ اس مقدس ایوان کا استحقاق مجروح نہ ہو۔


شیئر کریں: