Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی حکومت نے بونی بوزند تورکہو روڈ کیلئے فنڈ ریلیز کرنے کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) وفاقی حکومت نے بونی بوزوند تورکہو روڈ کی توسیع اور پختہ کرنے کیلئے فنڈ ریلیز کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق تین ہفتے پہلے ایم پی اے چترال وزیر زادہ نے صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو اکبر ایوب سے خصوصی ملاقات میں اپر چترال کے بونی بوزوند تورکہو روڈ کی تعمیرمیں تاخیر سے علاقے کے لوگوں میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا تھا۔ اور اس منصوبے کی جلد از جلد تعمیر کے سلسلے میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے خصوصی اقدام اُٹھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت نے بونی بوزوند تورکہو روڈ کو چوڑا کرنے اور پختہ کرنے کیلئے 60ملین روپے ریلیز کئے ہیں ۔ جو اس سڑک پر خرچ کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق ایم پی اے وزیر زادہ نے چترال کے دیگر مسائل سے بھی صوبائی حکومت کو آگاہ کیا ہے ۔ اور حکومت سے ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جس میں اپر چترال ضلع کے قیام کیلئے درکار وسائل خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں ۔ درین اثنا تورکہو کے عوامی حلقوں نے ایم پی اے چترال وزیر زادہ کی طرف سے بونی بوزوند روڈ کی تعمیر میں دلچسپی رکھنے اور فنڈ کی فراہمی کو ممکن بنانے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ روڈ کی تعمیر میں مزید تاخیر کئے بغیر کام شروع کیا جائے ۔
release of grant from govt of pak to torkhow road


شیئر کریں: