Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122چترال انجینئر کاشف خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترا ل ٹائمز رپورٹ ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر اسد علی خان کی احکامات پر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 انجینئر کاشف خان نے چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے . انجینئر کاشف خان اس سے پہلے ہری پور میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق چترال پہنچنے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمرجنسی آفیسر کو سلامی پیش کی گئی اور ان کا استقبال کیا گیا ۔
ایمرجنسی آفیسر نے ایمرجنسی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات اور آلات کو بھی چیک کیا ۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر چترال انجینئر کاشف خان نے کہا کہ ریسکیو1122 کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر عوام کو فوری اور مفت سہولیات فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چترال میں ریسکیو1122 کی جانب سے عوام کیلئےآگاہی اور تربیتی پروگرام جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ریسکیو1122 کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔
kashif khan rescue incharge chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16084