Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایکسائز پولیس غذر کی کامیاب کاروائی، چوری کی گاڑی پکڑ کراصل مالک کے حوالے کی گئی

Posted on
شیئر کریں:

غذر(چترال ٹائمز رپورٹ ) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس غذر نے لاہور سے چوری ہوئی گاڑی نمبر LEB-15-3440 ماڈل نمبر 2015 کو پندرہ دنوں کے اندر اندر پکڑ کر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر غذر معظم علی کے احکامات پر لاہور سے آئے ہوئے مالک کے حوالے کر دیا۔اس گاڑی کے چوری کے خلاف ایف آئی ار 933 سیکشن 457/381/A تھانہ نوان کوٹ لاہو ر میں درج کی گئی تھی۔ نوان کوٹ تھانے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فضل عباس کی موجودگی میں مالک کے حوالے کی گئی۔ اس موقع پر ایکسائز اینڈٹیکسیشن پولیس غذر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان حیدر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ آئندہ چوری کی گاڑیوں کی روک تھام کیلئے آپریشن مذید سخت کیا جائے گا۔ یاد رہے اس وقت سیزر اینڈ ڈسپوزل رولز 2017 کے تحت جی بی بھر میں چوری ، ٹیمپر گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔
Ghzr excise police 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
16008