Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یاسر اللہ شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، بروزکرکٹ ٹیم فاتح قرار، کمانڈنٹ مہمان خصوصی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کاری کے کرکٹ گراونڈ میں کاری کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ چوتھی یاسر اللہ شہید میموریل کرکٹ ٹورنا منٹ کے فائنل میں بروز کرکٹ ٹیم نے سیالکوٹ سپورٹس کلب سنگور کو 30رنز سے شکست دے کر چیمپین قرارپائے ۔ چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں مقابلہ اور ڈسپلن کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور وہ عملی زندگی میں ذیادہ مستعدی اور ذمہ داری سے اپنی ذمہ داریاں سنھبال لیتے ہیں۔ انہوں نے چترال کے ایک نوعمر شہید یاسر کے نام پر ایک منظم انداز میں کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر کاری کرکٹ کلب کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے اپنی طرف سے بھی بہترین کھیل کامظاہرہ کرنے والوں کو انعامات دے دئیے۔فائنل میچ میں بروز ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سیالکوٹ ٹیم کو 101رنز کا ٹارگٹ دے دیا جبکہ مقررہ اووروں کے احتتام پر 71رنز بناسکے۔ بروز ٹیم کے عرفان کو میچ آف دی میچ اور رحمت جان کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں دروش سے لے کر برنس اور سین تک پچاس کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میچ کے موقع پر چترال سکاوٹس کے میجر مجید ، کاری ویلج کونسل کے ناظم فضل الدین ، شہید یاسر اللہ کے والد صوبیدار (ریٹائر ڈ)اور معززین علاقہ موجود تھے۔ کاری کرکٹ کلب کے صدر فضل رازق، سیکرٹری عبدالرشید، خزانچی سردار ولی اور جنرل سیکرٹری انعام اللہ نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے پر تمام شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔

yasirullah shaheed tournament chitral 4

yasirullah shaheed tournament chitral 3
yasirullah shaheed tournament chitral 1

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
15980