Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سکندرقیوم کوضم شدہ علاقوں‌کے ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی چیف ایگزیکیٹو کے اضافی چارچ تفویض

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں ضم شدہ علاقوں کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ریٹائرڈ) سکندر قیوم (PAS-BS-21)کو ضم شدہ علاقوں کی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو کی پوسٹ کا اضافی چارج تفویض کردیا ہے جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ارشد مجید (PAS-BS-20)کو ضم شدہ علاقوں کی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد کبیر آفریدی (پی ایم ایس -بی ایس 18-) کی عوامی مفادمیں فوری طور پر اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائل امور تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: