عید میلاد البنی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان چترال میں نعتیہ محفل۔
چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز)عید میلاد البنی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان چترال میں محفل نعت شریف کا بابرکت محفل منعقدہوا۔ محفل میں اسلامک گرامر سکول چترال کے بچوں نے حصہ لیا جن میں جواد ،ایمن فاطمہ، میمونہ ،ام ایمان، ھمزہ حسین، عنایہ رحمن، تکویر حسین اجمل کریم، فواد احمد، فرداد حسین اور اجوا عسی نے نعت شریف پیش کیے۔ پروگرام کی نظامت کی فرائیض کمپیر اختر رومی نے انجام دئیے۔