Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت چترال میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ ہے……وزیر زادہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) ایم پی اے چترال وزیر زادہ نے کہا ہے ۔ کہ حکومت صوبہ خیبر پختونخوا خصوصا چترال میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ اور عملی طور پر اقدامات پر یقین رکھتی ہے ۔ اور اس سلسلے میں منسٹر ٹورزم کی دلچسپی نہایت قابل تعریف ہے ۔ جس سے امید رکھی جاسکتی ہے ۔ کہ سال 2019 چترال میں فروغ سیاحت کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹیلیفون پر چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کی سیاحتی اہمیت مسلمہ ہے ۔ دُنیا کی قدیم ترین تہذیب ، درجنوں مختلف فیسٹولز ، پہاڑ ، جنگلات ، گلیشئیرز اور پانی اور سب سے بڑھ کر علاقے کے مہمان نواز اور سیاح دوست لوگ و امن و آشتی کا ماحول ایسے خزانے ہیں ۔ جو سیاحوں کو اپنی طرف دعوت دینے کیلئے کافی ہیں ۔ لیکن ضرورت اس بات کی ہے ۔ کہ حکومتی سطح پر ان سے استفادہ کرنے کیلئے قدم بڑھایا جائے ۔ اور یہ انتہائی خوشی کی بات ہے ۔ کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلی خیبر پختونخو ا محمود خان اور صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان سب سیاحت کو صنعت کا درجہ دینے پر متفق ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت سیاحوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے سڑکو ں کی بہتری پر یقین رکھتی ہے ۔ اور کالاش ویلیز کی سڑکوں کی تعمیر اس سلسلے کی کڑی ہے ۔ وزیر زادہ نے اس بات کو بے بنیاد قرار دیا ۔ کہ کالاش ویلیز اور گرم چشمہ روڈ کی تعمیر منسوخ کر دی گئی ہے ۔ ان سڑکوں کی تعمیر پی ٹی آئی گورنمنٹ میں ہو کے رہے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ فروغ سیاحت کے سلسلے میں ٹور گائیڈ تیار کئے جارہے ہیں ۔ اور نئے سیاحتی مقامات کی دریافت بھی جاری ہے ۔ چترال میں ٹورزم سے نوجوانوں اور مختلف شعبوں سے منسلک لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع کھلیں گے ۔ اور چترال کی حقیقی تصویر کو ملک کے اندر اور بیرونی دُنیا میں بہتر طور پر متعارف کرنے میں مدد ملے گی ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
15849