Chitral Times

Apr 17, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی کے صوبائی کابینہ کا اعلان کردیاگیا،عبدالواسع سیکریٹری جنرل مقرر

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا ہے۔ عبدالواسع دوسری مدت کے لئے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل مقرر کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں نائب امراء کا تقرر بھی عمل میں لایا گیا۔ جن میں ممبر صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان،مولانا محمد اسماعیل،سابق ممبر قومی اسمبلی صابر حسین اعوان،نورالحق اور مولانا تسلیم اقبال شامل ہیں۔ مولانا ہدایت اللہ اور سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صہیب الدین کاکاخیل جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کئے گئے۔سید جماعت علی شاہ کے مطابق تمام ذمہ داران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔
Newly Elected Cabinet JIKP


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
15817