Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے دسمبر 2018کے مہینے میں مختلف امتحانات /ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخواپبلک سروس کمیشن نے دسمبر 2018کے مہینے میں مختلف امتحانات /ٹیسٹ کا شیڈول جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیلدار/نائب تحصیلدار کے مقابلے کا امتحان 4تا 8دسمبر 2018سہ پہر دو بجے سے پانچ بجے تک منعقد کئے جائینگے ۔ اسی طرح سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کے مقابلے کا امتحان 10تا18دسمبر2018تک سہ پہر دو سے پانچ بجے اور مختلف محکموں میں کئی پوسٹوں کیلئے قابلیتی ٹیسٹ 19تا31دسمبر2018ڈھائی بجے تا چار بجے (ماسوائے اتوار) منعقد کئے جائینگے ۔ امتحانی سنٹرز اور رول نمبر کی تفصیلات خیبر پختونخواپبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkپر جلد اپ لوڈ کئے جائینگے۔تمام امیدواروں کو امتحان سے پہلے مذکورہ بالا ویب سائٹ سے اپنے رول نمبرز متعلقہ امتحانی سنٹرز کیساتھ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کوئی بھی داخلہ لیڑ/رول نمبرسلپس کسی کو انفرادی طور پر جاری نہیں کئے جائینگے ۔کوئی امیدوار اپنے امتحان/ٹیسٹ سے پہلے کمپیوٹر سیکشن سے درجہ ذیل نمبرات 091-9212976,9214131,9213750,9213563(ایکسٹینشن نمبر192)091-9212688پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ امتحانی ھال میں موبائل فون کے استعمال اور دوسرے الیکٹرانک آلات لیجانا سختی سے ممنوع ہے۔ اگر کوئی امیدوار موبائل فون اور الیکٹرانک آلات کیساتھ امتحانی ھال کے اندر پکڑا گیا تو اسکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
15793