Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید ایس پی طاہر داوڑ کے ورثاء کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے شہید پیکیج کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا حکومت نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے ورثاء کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے شہید پیکیج کا اعلان کیا ہے جس میں مالی امداد اور پلاٹ شامل ہے صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید طاہر داوڑ ،محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے ان کی 60 سالہ ریٹائرمنٹ تک ان کی اہلیہ کو ان کی تنخواہ دی جائے گی۔ ایک بیٹے کو اے ایس آئی بھرتی کیا جائے گا جبکہ شہید کے بچوں کو تعلیم کے لئے سکالر شپ بھی دی جائیں گی۔
وزیر اطلاعات نے مزید بتایاکہ شہید کی بیوہ اور ان کے بچوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی انہو ں نے کہاکہ طاہر داوڑ، بہادر پولیس آفیسر تھے۔ ان کا خاندان محب وطن ہے اور حکومت بھی ان کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ شہید کے بچوں کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ طاہر داوڑ کی شہادت میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اسلام آباد اور خیبر پختونخوا پولیس تحقیقات کر رہی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
15789