Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جسٹس ریٹائرڈ حامد فاروق درانی چیئرمین خیبر پختونخوا سروس ٹریبونل پشاور تعینات

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا سروس ٹریبیونل ایکٹ1974کے شق(2)(b)3-کے تحت حکومت خیبر پختونخوا نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی مشاورت سے فوری طور پر عوامی مفاد میں جسٹس (ریٹائرڈ) حامد فاروق درانی کو عرصہ تین سال کیلئے بحیثیت چیئرمین خیبر پختونخوا سروس ٹریبیونل پشاور تعینات کردیا ہے جبکہ وہ مذکورہ عرصہ مکمل کرنے کے بعد دوبارہ تعیناتی کیلئے اہل نہیں ہونگے ۔ انکی تعیناتی کے قواعد و ضوابط محکمہ خزانہ کی مشاورت سے بعد میں طے کئے جائینگے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا۔
دریں اثنا مجاز حکام نے مسماۃ فرزانہ افضل (پی ایم ایس-بی ایس 18)زیر تبادلہ بطور ڈپٹی سیکرٹری ، آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کر کے فوری طور پر عوامی مفاد میں بطور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اطلاعات کی خالی آسامی پر تعینات کردیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
15784