Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئندہ چترال میں لوڈشیڈنگ نہیں‌ہوگی ..مولاناعبد الاکبرچترالی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لیے ایم این اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی نے واپڈا ہاؤس میں پیسکو کے اہم ذمہ داران سے ملاقات کی ہے، روزانہ دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کا فیصلہ، آئندہ جوٹی لشٹ گرڈاسٹیشن سے لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی کیونکہ ضلع چترال میں ماہانہ بلز باقاعدگی سے ادا کئے جا رہے ہیں اور کنڈا ڈال کر غیر قانونی بجلی کا استعمال ایک فیصد بھی نہیں دریں اثنا ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے چیف کمرشل پیسکو ڈاکٹر امجد اور ایکسیئن کمرشل خیبرپختونخوا حبیب الرحمان کا چترالی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا ہے اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں لائن لاسز، بلوں کی عدم ادائیگی اور کنڈا کلچر کا کوئی وجود نہیں البتہ میٹر ریڈروں کی کمی ماہانہ ریڈنگ او رآور بلنگ کی وجہ سے کچھ مسائل پیدا ہوئے تھے جسکوبنیادبناکرلوڈشیڈنگ کرناقرین انصاف نہیں۔
molana abdul akbar chitrali2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
15775