Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

23 سینئر افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری، ضم شدہ علاقوں میں تبادلوں پر پابندی

شیئر کریں:

صوبے کے23 سینئر افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری ، ضم شدہ علاقوں میں تبادلوں پر پابندی لگادی گئی

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) مجاز حکام نے فوری طورپر عوامی مفاد میں 21 سینئر افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ زکواۃ، عشر و سماجی بہود فریحہ پال(PCS-SG BS-20) ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس (PMS BS-19) ، ڈپٹی کمشنر بٹگرام فضل خالق (PAS BS-19) ،اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت محمد اکبر آفریدی (PMS BS-18) کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں جبکہ محکمہ اعلی تعلیم کے سپیشل سیکرٹر ی محمد ادریس (PCS SG BS-19) کو تبدیل کرکے اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت سیکرٹری زکواۃ و عشر اور سماجی بہبود تعینات کیا گیاہے۔ اسی طرح محکمہ ماحولیات کے سپیشل سیکرٹری محمد ضیاء الحق (PAS BS-19) کو تبدیل کرکے بحیثیت ڈپٹی کمشنر مانسہرہ (جبکہ اے ڈی سی مانسہرہ کو اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے)، اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد ایاز (PAS BS 19) کو اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ایم ڈی خیبر پختونخوا ریگولٹری اتھارٹی جبکہ خیبر پختونخوا ریگولیٹر اتھارٹی کے ایم ڈی مسعود یونس(PMS BS-19) کو بحیثیت سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ (اپنی تنخواہ اور سکیل اور سکیل میں) تعینات کیا گیا ہے۔ چترال ٹائمزڈاٹ کام ذرائع کے مطابق پشاور ترقیاتی ادارہ کے ڈائریکٹر آر ایم ٹی نجیب الرحمان (BS-19)کو بحیثیت ڈائریکٹر جنرل صوبائی ہاؤسنگ اتھارٹی (اپنی تنخواہ اور سکیل میں) ، چیف پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ظاہر شاہ (BS-19 P&D Officer) کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ایم ڈی سمال انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ (SIDP) ،ضم شدہ علاقوں کے ڈائریکٹر جنرل (پراجیکٹس) مطیع اللہ خان (PAS BS-19)کا تبادلہ کرکے انہیں بحیثیت ڈپٹی کمشنر کو ہاٹ ، ایس ٹی اینڈ آئی ٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری شاہ جہاں (PMS-BS-19 a.c.b) کو تبدیل کرکے بحیثیت ڈپٹی کمشنرکولائی پالس، ایمرجنسی ریسکوی سروس ریسکیو `1122 کے ڈائریکٹر جنرل خطیر احمد (BS-19 Rescue Officer) کو محکمہ ریلیف ، بحالی اور آبادی کاری کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ ریلیف ، بحالی اور سیٹلمنٹ کو ڈی جی ایمرجنسی ریسکیو سروس (1122 Rescue) کی پوسٹ کا اضافی چارج تا حکم ثانی تفویض کر دیا گیا ہے)، ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جہانگیر اعظم وزیر (PMS BS-19) کو بحیثیت ڈپٹی کمشنر لکی مروت (اپنی تنخواہ سکیل میں تعینات کیا گیا ہے۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ شاہد محمود (PAS BS-18) کو تبدیل کرکے چیف سیکرٹری دفتر میں بحیثیت کوآرڈینیٹر PMRU ، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں IMU پراجیکٹ کے ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر اقبال حسین کو تبدیل کرکے بحیثیت ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ، محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری افتخار عالم کو تبدیل کرکے بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند تعینات کرکے بحیثیت اے ڈی سی قبائلی مہمند کو اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر کولائی پالس فرحت اللہ خان مروت (PMS BS-18) اور قبائلی ضلع خیبر کے اے ڈی سی حکمت اللہ وزیر (PMS-BS-18) کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف سیکشن ارشد قیوم برکی (PAS BS-18) کو بحیثیت ڈپٹی کمشنر بٹگرام اور محکمہ کھیل کے ڈپٹی سیکرٹری جمشید خان (PMS BS-18) کو قبائلی ضلع خیبر میں بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تعنیات کیا گیا۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

اسی طرحمجاز حکام نے پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر یو پی یو عامر آفاق (PMS BS-19) کو تبدیل کرکے بحیثیت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبکہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد فیاض علی شاہ کو اسٹبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں فوری طورپر مزید احکامات تک ضم شدہ علاقوں سے افسروں اور اہلکاروں کی بندوبستی علاقوں جبکہ بندوبستی علاقوں کے افسروں اور ہلکاروں کی ضم شدہ علاقوں میں تبادلوں اور تعیناتی پر پابندی لگادی ہے اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے اعلامیہ میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
15761