Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایکنک نے بی آرٹی پشاور پراجیکٹ کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی سفارش پر ECNEC نے بی آر ٹی پشاور پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے ۔یہ منظوری گزشتہ روز وزیراعلیٰ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد عمران خان کی خصوصی ہدایت پر دی گئی جس پر وزیراعلیٰ نے اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ بی آر ٹی منصوبہ پشاورصوبے میں اپنی نوعیت کا واحد منصوبہ ہے جس سے پشاور ترقی کی راہ پرمزید گامزن ہو گا۔ یہ منصوبہ پشاور کی تمام ٹریفک کا واحد حل اور خوبصورتی کا ہمہ گیر ماسٹرپلان ثابت ہو گا۔ اس صوبے سے پشاور شہر کی رونق میں بیش بہا اضافہ بھی ہو گا۔وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ بی آرٹی کی تیز ترتکمیل کیلئے وسائل کی فراہمی جلد ممکن بنائی جائے گی ۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پشاور کی مجموعی خوبصورتی کے ماسٹر پلان پر کام شروع کریں تاکہ صوبے کا دارلخلافہ تعمیر و مرمت کے بعد منفرد نوعیت کا خوبصورت شہر نظر آئے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
15738