Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پانچ افسران کے تبادلوں‌اور تعیناتیوں‌کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پانچ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں جن کے مطابق ڈائریکٹر (ایڈمن و فنانس)صوبائی سروسز اکیڈمی خیبر پختونخوا محمد ارشد (پی سی ایس، ایس جی بی ایس19-) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر فرہاد خان (پی ایم ایس ، بی ایس 19-) ان کو بحیثیت ڈائریکٹر (ایڈمن و فنانس)صوبائی سروسز اکیڈمی خیبر پختونخوا، سیکرٹری بورڈ آف ریوینیو قیصر خان (پی ایم ایس ، بی ایس 18-) کو تبدیل کر کے ان کو اپنی ہی تنخواہ اور سکیل (بی پی ایس 19-) میں نئی تخلیق کی گئی آسامی پر بحیثیت سیکرٹری بورڈ آف ریوینیو ،سیکرٹری بورڈ آف ریوینیو خالق داد خان (پی ایم ایس ، بی ایس 18-)کی بحیثیت سیکرٹری بورڈ آف ریوینیو (بی ایس 19-)اور ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریوینیو ناز امین (پی ایم ایس ، بی ایس 17-) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریوینیو (بی ایس 18-) تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو اعلامیوں میں کیا گیا۔

دریں اثنا مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں ڈپٹی سیکرٹری محمد طفیل محکمہ صحت(بی ایس 18-پی او ایف واہ آفیسر) کی خدمات ان کے بنیادی ڈیپارٹمنٹ پی او ایف بورڈ واہ کینٹ کو واپس کردی ہیں ۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
15737