Chitral Times

Sep 26, 2020

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شاہی داس گشٹ کے مقام پر گاڑی حادثہ کا شکار، تمام مسافر معجزانہ طور پرمحفوظ رہے

شیئر کریں:

ہرچین (چترال ٹائمز رپورٹ ) گزشتہ دن ہرچیں سے مستوج آتے ہوئےشاہی داس گشٹ کے نزدیک مسافر وین ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری،جس میں ویلی لاسپور کے مشہور سماجی و سیاسی شخصیت و سابق ممبر یونین کونسل نگاہ بن شاہ, خواتین سمیت اٹھارہ مسافر سوار تھے، تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ کچھ مسافرون کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔گاڑی ویلج ناظم ہرچین پونار خان کی تھی.
امدادی کاموں میں مقامی لوگوں اور اغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (Aga Khan Agency for Habitat) کے رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وجہ حادثہ بریک فیل ہونابتایا گیا. جبکہ بعض‌ذرائع کے مطابق گاڑی کنڈیکٹر چلارہا تھا.


شیئر کریں: