Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف کنزرویٹر جنگلی حیات نے تیتر اورچکورکے شکار کیلئے شرائط کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

ٰپشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا کے چیف کنزرویٹر نے خیبر پختونخوا جنگلی حیات، ارضیاتی تنوع (تحفظ، پریزرویشن ،نگرانی و انتظامات) ایکٹ 2015کی شق 55(B) کے تحت سیزن سال 2018-19کیلئے تیتر کے شکار کے لیے شرائط کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں مختلف اقسام کے تیتراورچکور کے شکار کی اجازت بروز اتوار25نومبر2018سے اتوار 3فروری2019تک ہوگی۔ مخصوص جگہوں پر اتوار اور دیگر سرکاری چھٹیوں پر شکار کی اجازت ہوگی۔ان مخصوص جگہوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائیگی۔ افزائش نسل کے مطابق ان کی شکار کی اجازت دی جائیگی۔شکار کیلئے چیف کنزرویٹر سے متعلقہ رولز کیمطابق خصوصی پرمٹ لینا لازمی ہوگا۔ ہر روز پانچ سے زائد پرندوں کا شکار ممنوع ہوگا۔ اسکی خلاف ورزی کرنے والوں پر 1200روپے فی زائد پرندہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ دو سے زائد شکار پارٹیوں کو ایک مخصوص جگہ پر شکار کی اجازت نہیں ہوگی۔ گاؤں کے سطح پر شکار کے لیے متعین جگہوں پر متعلقہ کنزرویشن کمیونٹی کمیٹی سے اجازت لینی پڑے گی اور اسی سطح پر نجی گیم ریزرو پر شکار کی اجازت اس جگہ کے مالک کی مرضی سے ہوگی۔ شکار کے کار آمد لائسنس کے حامل افراد کو ہی خصوصی پرمٹ دیئے جائینگے اور خصوصی پرمٹ کے لیے جمع کی گئی رقم قابل واپسی نہیں ہوگی۔مزید برآں خصوصی پرمٹ پر ایک سے زیادہ جگہوں پر شکار کی اجازت نہیں ہوگی۔ گیم ریزروکیلئے خصوصی پرمٹ سے حاصل ہونے والے ریوینیو کا 90فی صد متعلقہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا جبکہ 10فی صد متعلقہ محکمہ کو دیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان چیف کنزرویٹر خیبر پختونخوا پشاور کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
15702