Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انٹرسکولزڈسٹرکٹ مقابلے اختتام پذیر،مستوج، موری لشٹ اور دروش کے طلباء‌کی شاندار کامیبابی

شیئر کریں:

چترال (جمشید احمد)محکمہ تعلیم خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام چترال میں جاری انٹر سکولز ڈسٹرکٹ کھیلوں کے مقابلے مختلف سکول ونرز کے درمیاں گورنمنٹ ڈگری کالج گرانڈ چترال میں اختتام پزیر ہوئے جن میں مختلف کھیلوں کے فائینل کے شاندارمقابلے مستوج اور چترال ونر ززون کے ونرز کے درمیاں کھیلے گئے جن میں فٹ بال ، ولی بال کرکٹ وعیرہ شامل تھے۔ فٹ بال کا فائینل گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول مستوج اور چترال پبلک سکول کے درمیاں کھیلے گئے مقررہ وقت تک میچ دونوں ٹیموں کے درمیاں دو دو گولز سے برابر رہا ۔ آخر میں پیلنٹی شوٹ میں ہائی سکنڈری سکول مستوج نے تین کے مقابلے میں چارگولوں سے کامیابی حاصل کر کے فٹ بال کا فائینل اپنے نام کر لیا۔ ولی بال کا فائینل پامیر سکول اینڈ کالج بونی اور گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول موری لشٹ کے درمیاں کھیلا گیا۔ ہائی سکنڈری سکول موری لشٹ نے سنسی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی ۔ اسطرح کر کٹ کا فائینل ایف سی پی ایس دروش اور ہائی سیکنڈری سکول مستوج کے درمیاں کھیلا گیا ایف سی بی ایس دروش نے ستائیس رنز سے کامیابی حاصل کر کے فائینل اپنے نام کر لیا۔ اخری دن کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر چترال احسان الحق تھے اس کے علاوہ اے ڈی او اسپورٹس فاروق اعظم،ہیڈ ماسٹر چیرمن جیوری کمیٹی ٹورنامنٹ ضیاء الدین۔ سکرٹری ٹورنامنٹ رفیق احمد۔پرنسپل گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کمال الدیں ،پرنسپل چترال پبلک سکول وجہیہ الدین، فدا لرخمن اسامہ شہید اکیڈمی،اعجاز احمد پامیر سکول بونی ہیڈ ماسٹر عبد لروف اور دیگر پرنسپل اور ہیڈ ماسٹرزصاحبان اور شائیقین کی کثیر تعدادموجود تھیں، شائیقین مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلوں سے محظوظ ہوئے ۔اس موقع پر اے ڈی او اسپورٹس فاروق اعظم نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام ٹیموں ،کھیلاڑیوں اور سکول ٹورنامنٹ کے ساتھ تعاون کر نے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔ اخر میں ونرز میں ٹرافیاں تقسیم کیے گئے۔ یاد رہے کہ یہاں کے ونرز اگے جاکے ڈویثرنل سطح اور اس کے بعد صوبائی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
inter school zonal tournament chitral 4

inter school zonal tournament chitral 1

inter school zonal tournament chitral 2

inter school zonal tournament chitral 3

inter school zonal tournament chitral 6

inter school zonal tournament chitral 7

inter school zonal tournament chitral 8

inter school zonal tournament chitral 9

inter school zonal tournament chitral 10

inter school zonal tournament chitral 11

inter school zonal tournament chitral 14

inter school zonal tournament chitral 15


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
15650