Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرایا جائیگا۔۔ضیا ء اللہ بنگش

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) مشیر ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اﷲ بنگش نے کہا ہے کہ تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے بچوں کو بھی سرکاری سکولوں میں داخل کرایا جائے گا ۔ مشیر تعلیم نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام کے ڈیٹا کو اکٹھا کیا جا رہا ہے جس کی بنیاد پر تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرایا جائے گا تاکہ عام لوگوں کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بحال ہو سکے ۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ضیاء اﷲ بنگش نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں محکمہ تعلیم میں بھر پور اصلاحات کئے گئے ہیں اور پرائیویٹ سکولوں کے بچوں نے سرکاری سکولوں کا رخ کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں مشیر تعلیم نے کہا کہ تمام سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے ٹیچر سٹوڈنٹ ریٹو کے مطابق اساتذہ کو مختلف سکولوں میں تعینات کیا جائے گا ۔ ضیاء اﷲ بنگش نے کہا کہ بعض سکولوں میں کمروں کی کمی کو پوراکرنے کے لئے دس ارب کا کنڈیشنل گرانٹ رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں ڈراپ آؤٹ کافی حد تک ختم ہو چکا ہے ۔ اپنی باتوں کو مزید بڑھاتے ہوئے مشیر تعلیم نے کہا کہ نئے سکولوں کی تعمیر کی بجائے پرانے منصوبوں کو مکمل کرنے پر توجہ دی گئی ہے اور بعض مقامات پر رینٹیڈ سکولوں کے ذریعے بھی بچوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔ضیاء اﷲ بنگش نے کہا انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے اساتذہ کو ٹریننگ دی جار ہی ہے ۔ انہوں نے اساتذہ کو بھی تاکید کی کہ وہ بچوں کو نئے نصاب کے مطابق پڑھائی کو یقینی بنائیں۔مشیر تعلیم و ثانوی تعلیم نے انٹرویو کے دوران کہا کہ نئے دورکے تقاضو ں کے مطابق نصاب میں تبدیلی لازمی ہے تاکہ جدید اور ترقیافتہ ممالک کے صف میں کھڑا ہو سکیں ۔


شیئر کریں: