Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایمریٹس نے دنیا کا پہلا بایومیٹرک پاتھ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

کراچی(چترال ٹائمز رپورٹ ) ایمریٹس دنیا کا پہلا بایو میٹرک پاتھ سسٹم متعارف کروا رہا ہے جس کی بدولت صارفین ایئرلائن کے مرکز دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بلاتعطل اور روانی کے ساتھ ایئرپورٹ کا سفر کرسکیں گے۔

چہرے اور آنکھ سے شناخت کی حامل جدید ترین بایو میٹرک ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایمریٹس کے مسافر آرام سے واک کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر اپنی پرواز کے لئے جلد چیک ان، امیگریشن کے جلد مکمل ضابطوں کے ساتھ ایمریٹس لاؤنج میں داخل ہوکر فلائٹ میں سوار ہوسکتے ہیں۔

جدید ترین بایومیٹرک نظام دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایمریٹس ٹرمینل 3 پر نصب کردیا گیا ہے۔ اسکی تنصیب کو پریمیئم مسافروں کے لئے ایمریٹس لاؤنج میں کان کورس بی میں چیک ان کاؤنٹرز اور بورڈنگ گیٹس پر دیکھا جاسکے گا۔ جن مقامات پر بایومیٹرک سامان کی تنصیب ہوگی انہیں واضح نشان کے ساتھ دیکھا جاسکے گا۔

چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اسمارٹ ٹنل کے آزمائشی پروجیکٹ کیلئے دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنس اینڈ فارن افیئرز (جی ڈی آر ایف اے ) کا ایمریٹس کے ساتھ اشتراک ہے جس کا آغاز 10 اکتوبر کو ہوا۔ یہ دنیا کا پہلا پاسپورٹ کنٹرول ہے جہاں مسافر ٹنل کے ذریعے واک کرتے ہیں اور امیگریشن حکام کی جانب سے بغیر کسی انسانی مداخلت یا فزیکل پاسپورٹ اسٹیمپ کی ضرورت کے بغیر کلیئر ہوجاتے ہیں۔

ایک بار اسکے انٹرنل ٹیسٹس مکمل ہوجائیں، پھر ایمریٹس جلد ہی ایرئپورٹ میں اپنے اہم کسٹمر پوائنٹس جیسے چیک ان، لاؤنج، اور بورڈنگ گیٹ اور اس کے ساتھ ٹرانزٹ کاؤنٹرز/گیٹس اور اسکے شوفر سروسز کے لئے بایو میٹرک پروسس کی جلد آزمائشی طور پر جانچ پڑتال ہوگی۔ تمام بایو میٹرک ڈیٹا جی ڈی آر ایف اے کے پاس محفوظ رہے گا اور صارفین کو ان کی رضامندی سے ٹرائلز میں حصہ لینے کی دعوت دی جائے گی۔

ایمریٹس کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور چیف آپریشنز آفیسر عادل الرضا نے کہا، “ہمارے چیئرمین عزت مآب شیخ احمد بن سعید المختوم کی رہنمائی کے ساتھ ایمریٹس مسلسل اپنے روزمرہ کام میں جدت اور بہتری لانے کے لئے کوشاں ہے۔ جامع تحقیق اور مختلف انگنت ٹیکنالوجیز کے جائزے اور سفر میں بہتری لانے کے نئے طریقوں کے بعد ہم اب اس ابتدائی کام سے مطمئن ہیں جو ہم نے سرانجام دیا اور ایمریٹس ٹرمینل 3 میں دنیا کے پہلے بایو میٹرک پاتھ کے لائیو ٹرائلز کی شروعات کے لئے تیار ہیں۔”

انہوں نے کہا، “ان بنیادی نوعیت کے اقدامات ہمارے اسٹیک ہولڈرز بالخصوص جی ڈی آر ایف اے کے ساتھ گہرے اشتراک کا نتیجہ ہیں جو بایو میٹرک پاتھ کو عملی شکل دینے کے اس پروگرام میں اہمیت کے حامل ہیں۔ جی ڈی آر ایف کی جانب سے اسمارٹ ٹنل کے ٹرائل کا حالیہ آغاز ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سے دبئی ایئرپورٹ میں منفرد اور جدت پر مبنی اشتراک کا اظہار ہوتا ہے۔ چاہے دبئی پر آمد، روانگی یا ٹرانزٹ ہو، اپنے صارفین کے سفر کو آرام دہ اور بہتر بنانے کے لئے تمام سسٹمز کو آخر کار ایک دوسرے سے لنک کیا جائے گا۔ یہ ایمریٹس کے فلائی بیٹر برانڈ کے وعدے سے کافی حد تک ہم آہنگ ہے۔ ہم جلد بایو میٹرک پاتھ کے ٹرائلز میں حصہ لینے کیلئے صارفین کو مدعو کریں گے اور ہم ان کے فیڈ بیک کی توقع کرتے ہیں۔”

ایمریٹس کے بایومیٹرک پاتھ سے مسافروں کے لئے سفر میں بہتری آئے گی اور ایئرپورٹ پر دستاویزات کی کم چیکنگ اور قطار میں کم لگنے کے ساتھ مسافروں کی آمد و رفت میں روانی آئے گی۔ اس کے نتیجے میں لائیو پیسنجر ٹریکنگ کی صلاحیت کے ساتھ سیکورٹی میں بھی بہتری آئے گی اور ایئرلائن مسافروں کی پسند کے مطابق اور بہتر انداز سے خدمات فراہم کرسکے گی۔ مثال کے طور پر ایمریٹس کی ایئرپورٹ ٹیم تاخیر سے آنے والے مسافروں کی شناخت اور معاونت کرے گی ورنہ وہ اپنی پروازوں محروم ہوجائیں گے۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام ذرائع کے مطابق ایئرلائن کے بایو میٹرک پاتھ میں روانگی، آمد، ٹرانزٹ، شوفر ڈرائیو کنیکشنز اور دبئی میں لاؤنج کی رسائی کا احاطہ کیا جائے گا ۔ ابتدائی طور پر فرسٹ اور بزنس کلاس کے مسافروں کو توجہ دینے کے ساتھ ایمریٹس کا ارادہ ہے کہ وہ بایومیٹرک پاتھ کو تیزرفتاری سے دبئی میں اکانومی کلاس کے مسافروں تک پھیلائے اور مستقبل میں دبئی سے باہر دیگر ایئرپورٹس کے ساتھ اس سہولت سے اسکا اپنا مختص کریو بھی مستفید ہو۔
Emirates unveils first integrated biometric path


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
15549