Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور، قتل و فرار کے گرفتار ملزم ضلع کچہری سے دوبارہ فرار، چارپولیس اہلکارگرفتار

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے گزشتہ روزقتل وفرارکیس کے گرفتارملزم عمران کے دوبارہ فرارکے واقعے کے بعد غفلت کے مرتکب حوالدارسمیت 4 اہلکاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری سے فرارہونے والے قتل اورفرارکیس کے خطرناک ملزم عمران ولد نذیراحمدسکنہ چاہ فقیر والا آڑہ کے فرارکے واقعے پرڈی پی او ڈیرہ ظہوربابرآفریدی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب عبدالطیف حوالدار،کانسٹیبل عمران، اسلم، باقر شاہ کے خلاف 223PPCکے تحت مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔ اسی طرح حوالدار عبدالطیف کی طرف سے بھی تھانہ کینٹ میں ہتھکڑی سے اپنے آپ کو چھڑواکر فرارہونے والے قتل وفرارکیس کے ملزم عمران کے خلاف 224PPCکے تحت مقدمہ درج کردیا گیاہے۔


شیئر کریں: