Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عدالت نے قیمتی شاہین سمگل کرنے والے سمگلروں کو جیل بھیج دیا

Posted on
شیئر کریں:

8عدد شاہین 7اکتوبر کو پشاور وائلڈ لائف ڈیوژن موٹر وے کے قریب پکڑے تھے۔
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور ہائی کورٹ نے پشاور سے پنجاب کیلئے قیمتی شاہین سمگل کرنیوالے سمگلروں کو جیل بھیج دیا،قیمتی 8عدد شاہین چند روز قبل پشاور وائلڈ لائف ڈویژن نے موٹروے انٹرچینج کے قریب پکڑے تھے۔ تفصیلات کے مطابق 7اکتوبر کو پشاور وائلڈ لائف ڈویژن نے موٹرے وے انٹر چینج کے قریب خفیہ اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے سفید رنگ کی موٹر کار نمبر BLH539 سے 8عدد قیمتی شاہین برآمد کئے تھے۔ وائلڈ لائف ایکٹ 2015کے تحت شاہین کی سمگلنگ ،آفزائش وغیرہ غیرقانونی ہے اورقانون کیمطابق ملزمان کوجرمانہ کیا جاتاہے تاہم مزکورہ کیس میں ملزمان علی محمد ولد نصر اللہ خان اورمحمد ابراہیم ولد عبدالخالق سکنہ ضلع ڈی آئی خان نے جرمانہ دینے سے انکارکردیا جس پراُنکے خلاف مقدمہ درج کیا گیااور گزشتہ روز اُنکوں جوڈیشل مجسٹریٹ پشاورہائی کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف عبدالحلیم مروت کے مطابق شاہینوں کی کل قیمت کروڑوں میں ہے جبکہ ملزمان علی محمداورمحمد ابراہیم کو عدالتی احکامات کے تحت جیل بھیج دیاگیا۔ اُنہوں نے کہاکہ وائلڈ لائف ایکٹ2015 کے مطابق تما م 8عدد شاہین محکمہ جنگلی حیات نے ضبط کرلئے ہیں اوراُنکوں چند روز میں میڈیا کی موجودگی میں آزاد کردیا جائیگا ۔
(فائل فوٹو)


شیئر کریں: