Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ روڈ پرگاڑی حادثے میں‌سات افراد زخمی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے 35کلومیٹر دور گرم چشمہ روڈ پر حسن آباد کے مقام پر شادی بیاہ پارٹی میں شامل ایک غواگئے گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے گاڑی میں سوار سات افراد زخمی ہوگئے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ چترال پولیس کے مطابق گاڑی نمبر 5849سونچ سے موردان جارہی تھی کہ حسن آباد کے مقام پر گاڑی بے قابو ہوکر دریا کنارے جاگری۔ گاڑی میں سوار افراد میں دو بچے بھی شامل تھے۔ زخمیوں میں سے دو کو مزید علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردئیے گئے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
15500