Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈیزل کے قیمتوں میں اضافے کے بعد مسافر بردار گاڑیوں کیلئے نئے کرائے نامے مقرر

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد،107روپے فی لیٹر سے 113روپے فی لیٹر مقرر ہونے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبے میں ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں جن کے تحت فلائنگ کوچز /منی بسیں 1.28روپے کے حساب سے جبکہ اے سی بسیں 1.48روپے ، عام بسیں1.13روپے اور لگژری بسیں1.23روپے کے حساب سے فی کلو میٹر فی مسافر کرائے وصول کریں گی۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو جاری نئے کرائے نامے کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کیلئے فلائنگ کوچز 83 روپے ، اے سی بسیں 96 روپے ، عام بسیں 73 روپے اور لگژری بسیں 80 روپے کرایہ چارج کریں گی۔ اسی طرح پشاور سے بنوں کے لئے فلائنگ کوچز /منی بسیں 249 روپے، اے سی بسیں 288 روپے ، عام بسیں 220 روپے اورلگژری بسیں 240 روپے ، پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز 430 روپے ، اے سی بسیں 497 روپے ، عام بسیں 380 روپے اور لگژری بسیں 413 روپے کرایہ وصول کریں گی جبکہ پشاور سے ہری پورکے لئے فلائنگ کوچز 200 روپے ، اے سی بسیں 231 روپے ، عام بسیں 176 روپے اور لگژری بسیں 192 روپے ، پشاور سے ایبٹ آباد کے لئے فلائنگ کوچز 247 روپے، اے سی بسیں 286 روپے ، عام بسیں 218 روپے اور لگژری بسیں 237 روپے ، پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز 278 روپے، اے سی بسیں 321 روپے ، عام بسیں 245 روپے، لکژری بسیں 267 روپے، پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز 74 روپے، اے سی بسیں 86 روپے ، عام بسیں 66 روپے اور لگژری بسیں 71 روپے` پشاور سے مالاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز 151 روپے، اے سی بسیں 175روپے ، عام بسیں 133 روپے اور لگژری بسیں 145 روپے` پشاور سے تیمرگرہ کے لئے فلائنگ کوچز 227 روپے، اے سی بسیں 262 روپے ، عام بسیں 200 روپے اور لگژری بسیں 218 روپے، پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز 220 روپے، اے سی بسیں 255 روپے ، عام بسیں 194 روپے اور لگژری بسیں 212 روپے، پشاور سے دیر کے لئے فلائنگ کوچز 320 روپے، اے سی بسیں 370روپے ، عام بسیں 282 روپے اور لگژری بسیں 307 روپے، پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز467 روپے، اے سی بسیں 540روپے ، عام بسیں 412روپے اور لگژری بسیں 449 روپے اور پشاور سے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز 35 روپے، اے سی بسیں 40 روپے ، عام بسیں 31 روپے اور لگژری بسیں 33 روپے کرایہ وصول کریں گی۔ موجودہ پچاس فیصد رعایت دینی مدارس کے طلباء ، تعلیمی اداروں ، نابینا/ معذور (خصوصی) افراد اور 60 سال سے زائد بزرگ عمر کے شہریوں کے لئے اور اگر گاڑیوں میں ایئرکنڈیشن کام نہیں کر رہا ہو تو پھر ڈیلکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ چارج کیا جائیگا ا س امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا کے جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
15482