Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تین پی ایم ایس افسران کے تبادلے، سید ابراہیم شاہ ایس او بجٹ تعینات

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں تین پی ایم ایس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جا ری کئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر اختر نواز (PMS-BS-17) کو تبدیل کر کے بحیثیت سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ/ہاؤس اور محکمہ انتظامیہ کے سیکشن آفیسربجٹ تاج محمد (PMS-BS-17) کو تبدیل کر کے بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ جبکہ محکمہ خزانہ کے سیکشن آفیسر سید ابراہیم شاہ(PMS-BS-17) کو تبدیل کر کے بحیثیت سیکشن آفیسر ( بجٹ ) محکمہ انتظامیہ تعینات کیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔

دریں اثنا محمد اعجاز کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا میڈیا ایڈوائزر اور محمد عثمان کو ان کا میڈیا کو آرڈینیٹر مقر رکر دیا گیا ہے۔ آج کے بعد تمام اعلامیے، نیوز، سرکلر جو محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے متعلقہ ہوں کو آفیشل فیس بک پیج سے تصدیق کر والیا کریں ۔ محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن سے متعلق اطلاعات کے لیئے محمد عثمان سے 0313-9010833اور محمد اعجاز سے 0300-9156715پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
15471