Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حالیہ سائبر سیکورٹی واقعات میں بینک آف خیبرکے صارفین کا ڈیٹا محفوظ رہا…..ترجمان

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)بینک آف خیبر نے ہمیشہ اپنے صارفین کیلئے محفوظ بینکنگ خدمات کو یقینی بنایا ہے ۔حالیہ سائبر سیکورٹی کے حوالے سے ہونے والے ناخوشگوارواقعات کے پیش نظربینک آف خیبر نے اپنے معزز صارفین کے ڈیٹا کو ہر لحاظ سے محفوظ بنایا ہے ۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو جاری ایک پریس ریلیز میں‌کہا گیا ہے کہ پاکستان کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (PakCERT)کی رپورٹ جاری بتاریخ 04 نومبر 2018 ء کے مطابق بینک آف خیبر کے صارفین کا ڈیٹا محفوظ اور بینک کی کارکردگی تسلی بخش قرار دی گئی ہے ۔ بینک آف خیبر کسی بھی قسم کی خوردبرد کی انسداد کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے ۔اس کے علاوہ بینک کا سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی سیکورٹی سسٹم مستقبل میں سائبر سیکورٹی کے حوالے سے درپیش آنے والے ممکنہ خدشات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔بینک آف خیبر صارفین کے اعتماد پر ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
15463